ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر "بہرام عین اللہی" نے آج بروز جمعرات کو صوبے کرمانشاہ میں کورونا روک تھام کی کمیٹی کے اجلاس کے دوران، گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ پہلے جرمنی نے ایک ہی ہفتے کے دوران، 6 ملین ویکسین کی خوراکوں کے انجکشن سے دنیا میں ویکسین کے انجکشن کا ریکارڈ توڑ دیا تھا، تاہم اب ایران دنیا میں ویکسین کے انجکشن کا ریکارڈ ٹورنے والا پہلا ملک ہے۔
عین اللہی نے کہا کہ آج (16 ستمبر) تک ملک میں 7 ملین 900 ہزار ویکسین کی خوارکیں لگائی گئی ہیں اور آج کی دوپہر اور کل میں بھی ویکسینیشن کا عمل جاری رہنے سے اس کی شرح 8 ملین کی خوراکوں تک پہنچ جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ ویکسین کی درآمد کیلئے صدر مملکت اور حکومتی بورڈ کے اراکین کی مشاورتیں اور ساتھ ہی حالیہ ہفتوں میں ملکی پیداوار کی ویکسین کو بڑھانے کیلئے ایرانی سائنسدانوں کی کوششیں قابل تحسین ہیں جن کی وجہ سے ویکسینیشن سے متعلق ایک عالمی ریکارڈ قائم کیا گیا۔
وزیر صحت نے تمام تنظیموں، متعلقہ اداروں اور ایرانی عوام کے مختلف طبقات سے محکمہ صحت سے تعاون کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بغیر ان کی حمایتوں سے آج ہم اس کامیابی کو حاصل نہیں کر سکتے تھے۔
واضح رہے کہ حالیہ ہفتوں میں، ویکسین کی درآمد میں تیزی آئی ہے اور صدر دفتر کے سربراہ "غلامحسین اسماعیلی" نے 9 ستمبر کو اعلان کیا تھا کہ اس سال کے نومبر کے آخر تک تقریبا 100 ملین ویکسین درآمد کی جائیں گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ وسیع پیمانے پر ویکسینیشن اور کورونا وبا پر قابو پانا تیرہویں حکومت کی اہم ترجیح ہے۔
نیز ایرانی وزیر صحت "بہرام عین اللہی" نے 23 اگست کو اسلامی مشاورتی اسمبلی کی کھلی عدالت میں اپنے پروگراوں کی پریزنٹیشن کے دوران کہا کہ فروری کے آخر تک ویکسینیشن ختم ہو جائے گی۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی آبادی 83 ملین سے زائد ہے۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ